وینا ملک کی پہلی انڈین فلم''دال میں کچھ کالا ہے“ ریلیز

وینا ملک کی پہلی انڈین فلم''دال میں کچھ کالا ہے“ ریلیز
وینا ملک کی پہلی انڈین فلم''دال میں کچھ کالا ہے“ ریلیز

  

ممبئی(اے این این ) ملکہ تنازعات پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی بھارت میںگذشتہ روز پہلی فلم "دال میں کچھ کالا ہے" ریلیز ہو گئی ہے۔ وینا ملک بھارت کی نچلے درجے کی بننے والی فلموں میں آج کل بے حد مصروف ہیں۔ اس سے پہلے وینا کا فلم گلی گلی چور ہے کا آئٹم سانگ بھی خبروں کی زینت بنا رہا ہے۔ جمعہ کے روز ان کی پہلی بھارتی فلم دال میں کچھ کالا ہے نمائش کیلئے پیشکردی گئی۔ ہدایتکار آنند بلراج کی اس فلم کی کاسٹ میں وینا ملک کے علاوہ جیکی شرف، شکتی کپور اور راجہ چوہدری سمیت متعدد اداکار شامل ہیں۔ فلم میں وینا ملک کا ڈبل کردار دکھایا گیا ہے۔ ایسی لڑکی ہے جو فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش مند ہے اور امیر آدمی سے اس کی دولت دھوکے سے چھیننا چاہتی ہے۔ فلم کے متعدد گانے بھی وینا ملک پر فلمائے گئے ہیں۔ اس موقع پر وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کی ریلیز کیلئے بہت بے تاب تھیں اور یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے کسی فلم میں ڈبل رول ادا کیا ہے حالانکہ حقیقی زندگی میں وہ زاہدہ ملک اور وینا ملک کا ڈبل رول ادا کرتی آئیں ہیں۔

مزید : کلچر