ودیا بالن آئندہ فلم میں گھریلو عورت کے روپ میں جلوہ گر ہونگی

ودیا بالن آئندہ فلم میں گھریلو عورت کے روپ میں جلوہ گر ہونگی
ودیا بالن آئندہ فلم میں گھریلو عورت کے روپ میں جلوہ گر ہونگی

  

ممبئی (این این آئی)بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنانے والی ودیا بالن اپنی آئندہ فلم میں سادہ گھریلو عورت کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ودیا بالن کی ہر فلم میں ان کا کردار کچھ نیا ہی ہوتا ہے۔ ڈرٹی پکچر میں وہ سپر سٹار کے روپ میں تھیں تو کہانی میں اپنے شہر کی گمشدگی کی داستان لئے عشقیہ میں ان کا پراسرار کردار بھی لوگ ابھی تک نہیں بھولے اور اب خبر ہے کہ ودیا اپنی اگلی فلم گھن چکر میں بنیں گی۔ سیدھی سادھی ہاﺅس وائف اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے اور کچھ مختلف نظر آنے کےلئے وہ امریکا اور برطانیہ جائیں گی یعنی سادہ سی نظر آنے والی ودیا بالن اب گلیمرس لک کےلئے دیس دیس کی خاک چھانیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے نئے روپ میں ودیا دیکھنے والوں کی کتنی داد پاتی ہیں۔

مزید : کلچر