گرمی، حبس سے سائلین، ملازمین کا بُراحال

گرمی، حبس سے سائلین، ملازمین کا بُراحال

 لاہور (نیوز رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کی موٹر برانچ میں گرمی اور حبس کے باعث ملازمین اور سائلوں کا دم گھٹنے لگا ہے، موٹر برانچ میں لگائے جانے والے ایئر کنڈیشنز بھی جواب دے گئے،اکثر سائلوں کا کہنا تھا کہ گرمی کے باعث موٹر برانچ میں چند منٹ سے زیادہ ٹھہرنا ناممکن ہوتا ہے لیکن موٹر برانچ کا کرپٹ عملہ انہیں کئی کئی روز چکر لگواتا ہے۔ دوسری طرف موٹر برانچ کے ملازمین کا بھی کہنا تھا کہ گرمی سے اُن کا بُرا حال ہوتا ہے وہ دن بھر پانی اور جوسز پی کر گزارہ کرتے ہیں،ملازمین کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنز چلائے نہیںجاتے اور اگر اِکا دُکا ایئرکنڈیشنز چلتے ہیں تو اتنی بڑی موٹر برانچ میں انتہائی ناکافی ثابت ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1