مون سون سے قبل واسا حرکت میں آگیا50فیصد ڈرینوں کی صفائی

مون سون سے قبل واسا حرکت میں آگیا50فیصد ڈرینوں کی صفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) واسا مون سون کے لئے ڈرینوں کی صفائی کے کام میں مزید تیزی لائی ہے50فیصد ڈرینوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اس ضمن میں گذشتہ روز جیل روڈ ،،لکشمی چوک ڈرین بڈھا دریا، چھوٹاراوی ڈرین اور اچھرہ ڈرین کی صفائی کی گئی چھوٹاراوی ڈرین میں ڈ ٹریکٹر اتار کرکوڑا کرکٹ نکالا گیا ای ڈرین کی صفائی کے دوران150 سے زائد سینٹری ورکروں نے مہم میں حصہ لیا اس دوران رکن قومی اسمبلی بلال یٰسین نے کام کا معائنہ کیا اسی موقعہ پر انہوںنے کہا کہ لاہور بھر کی ڈرینوں کی صفائی کا کام آئندہ چند دن میں مکمل کر لیا جائے گا اس کا مقصد موسم برسات میں ڈرینوں میں برساتی پانی کے بہاﺅ میں تیزی لانا ہے انہوںنے کہا کہ شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ڈرینوں میں کوڑا کرکٹ نہپھینکیں اس حوالے سے ڈی ایم ڈی آپریشن نوید پرویز نے کہا کہ 50فیصد سے زائد ڈرینوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اب یہ کام رات کے وقت بھی کیا جائے گا۔