شام اولیاءآج الحمرامیں ہوگی بوبی وزیر عارفانہ کلام پیش کریں گے

شام اولیاءآج الحمرامیں ہوگی بوبی وزیر عارفانہ کلام پیش کریں گے

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف صوفی ازم (پاس) کے زیر اہتمام” شام اولیائ“ ہفتہ آج شام چھ بجے الحمرا ہال 1میں ہوگی جس میں معروف گلوکار بوبی وزیر عارفانہ کلام کی نئی کمپوز یشنز کے ساتھ ایک مختلف انداز میں پرفارم کریں گے۔ پاس کے پیٹرن محمد فرخ علی کی صدارت میں آج یہاں مذکورہ شو کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاس کے کنوینیر علی گوہر نے بریفنگ دی۔ بعدازاں اس سلسلے میں پاس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے الحمرا ہال کے منیجر حاجی حبیب الرحمن کے ساتھ ایک ملاقات کی اور سٹیج کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ پاس کے کنوینر علی گوہر نے آج یہاں جاری ایک بیان میں اس امر کا اعادہ کیا ہے ” شام اولیائ“ در حقیقت پاس کی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت کو فروغ دینے کیلئے روائتی صوفیانہ طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1