حکومت اقلیتوں کو تحفظ ، بنیادی حقوق دے، جوزف فرانسس

حکومت اقلیتوں کو تحفظ ، بنیادی حقوق دے، جوزف فرانسس

لاہور(وقائع نگار) پاکستان کرسچین پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے غیرمسلم شہریوں کو غیر محب وطن اور معاشرہ میں زحمت تصور کیا جاتا ہے جس سے اقلیتوں کے جذبات مجروح اور تشویش کی لہر پائی جانے لگی ہے حکومت وقت اقلیتوں کو تحفظ و بنیادی حقوق کے لئے اقدامات کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عمانویل اسد،قادر عنایت اور کیتھرین سپنا بھی موجود تھی اقلیتی رہنماﺅں نے کہا کہ مختلف ادوار میں مذہب کے نام پر ایسے امتیازی قوانین کا نفاذ کیاگیا جس سے مذہبی منافرت کو فروغ ملا اور پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم شہریوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرمسلم پاکستانی شہریوں کے سیاسی عمل میں جمہوری اقدار کے مطابق سیاسی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1