محکمہ اوقاف میں 62لاکھ روپے سے 4نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

محکمہ اوقاف میں 62لاکھ روپے سے 4نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

لاہور(سٹی رپورٹر) مالی سال 2011-12ختم ہونے سے چند روز قبل محکمہ اوقاف پنجاب نے ضرورت نہ ہونے کے باوجود 62,00,000روپے کی چار نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے اور پراسیس مکمل کروا کر پرچیز آرڈر بھی جاری کر دیاگیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اداروں کو اخراجات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں مگر محکمہ اوقاف پنجاب نے من پسند افسران کو نوازنے کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے 62,18,000روپے کے عوض چار 1300CCنئی ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مالی سال 2011-12میں محکمہ کے اخراجات پہلے ہی ہدف سے تقریباً 15فیصد زائد ہو چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1