نئی نسل ملکی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کرے: احمد اویس

نئی نسل ملکی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کرے: احمد اویس

لاہور(جنرل رپورٹر)ممتاز قانون دان اور لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمانان برصغیر نے اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی گذارنے کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔ علم سب سے بڑی قوت ہے اور دنیا میں اچھا مقام حاصل کرنے کیلئے طلبہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں۔ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دوسری نظریاتی مملکت ہے لہٰذا نئی نسل پاکستان کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کاظہارانہوں نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں روزبطورمہمان خاص طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں سوال و جواب کی نشست ہوئی۔پروگرام کے آخر میں مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کرداراداکرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1