غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ کا عرب ممالک میں مقیم پاکستانی بچوں کے لئے تربیتی کمیپ

غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ کا عرب ممالک میں مقیم پاکستانی بچوں کے لئے تربیتی کمیپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عرب ممالک میں مقیم پاکستانی طالبات کے لئے 7 روزہ سالانہ تربیتی ”انٹرنیشنل یوتھ لیڈر شپ کیمپ “ کا آغاز 2 جولائی سے بھوربن مری میں ہوگا ۔ کیمپ کے مقاصد میں طالبات کو اسلام کا حقیقی نمائندہ بنانے ، ان میں وسعتِ نظر اور خوداعتمادی پیدا کرنے اور خواتین سے متعلق تمام شعبوں میں قوم کو عمدہ قیادت فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی تربیت کرنا ہے ۔ یوتھ لیڈر شپ کیمپ 2سے 7 جولائی تک جاری رہے گا جس میں 14سے 22سال تک کی عمر کی صرف اوورسیز طالبات شریک ہوں گی ۔ کیمپ میں قاضی حسین احمد ، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد ، سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، زبیر منصوری ، وقار علی خان ، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ، انصار عباسی سمیت بیشتر سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، صحافتی شخصیات اور معروف دینی سکالرز طالبات کو قرآن ، حدیث ، اسلامی فقہ ، حالات حاضرہ اور لیڈرشپ کے حوالے سے خصوصی تربیتی لیکچرز دیں گے