کنیئرڈ کالج میں سپورٹس گالا، طالبات کی بھرپور شرکت
لاہور( افضل افتخار)تعلیمی اداروںمیں کھیلوں کے مقابلے جہاں پر طلباءو طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں وہیں پر ان کی صلاحیتوں کومنظر عام پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں کنیئرڈ کالج میں منعقدہ سپورٹس گالا میں ٹیبل ٹینس کی کھلاڑیوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے لئے اس ٹورنامنٹ کو بہت اہم قرار دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نتالیہ پرویز نے کہاکہ کالج میں ایسے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہئیے تاکہ ہمیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کاموقع ملے اور ہم بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں انہوں نے کہا کہ ملک میںہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے عائشہ عارف نے کہا کہ کسی بھی ملک میں ٹیلنٹ کو جانچنے کے لئے سکول و کالج کی سطح پرموجود کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے ہی ٹیلنٹ پروان چڑھتا ہے ثناءمظفر نے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کاانعقاد اب صرف سکول و کالجز میں ہی رہ گیا ہے حکومتی سطح پر تو اب اس کھیل کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ رابعہ طارق اور نور اقبال نے کہاکہ ہمیں ٹیبل ٹینس کھیلنے کا شوق ہے اور کالج میں سپورٹس گالا کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بہت خوشی ہے ہم انتظامیہ کے شکرگزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ بختاور نور نے کہا کہ کالج میں ہر کھیل پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اور ہمیں غیر نصابی سر گرمیوں میں حصہ لینے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے مہرین نے کہا کہ میں ایک سال سے بیڈمنٹن کھیل رہی ہوں اور کالج میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی بہت خوشی ہے مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ بختاور علی اور مدیحہ فاروق نے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے کھیل میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں اس طرح کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کاانعقاد ہونا چاہئے۔ بیڈمنٹن سمیت ہر کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے