ترقی کے لئے تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

ترقی کے لئے تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز روکے جانے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیان اورمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوی ایشن پروفیسر ڈاکٹر عامر سرور نے کہا ہے کہ اگر ملک کی ترقی مقصود ہے تو تعلیم کو اولین ترجیح بنانا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1