فرقہ واریت و پارٹی بازی نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا، حافظ سعید

فرقہ واریت و پارٹی بازی نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا، حافظ سعید

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(ؒٓؒٓٓؒٓامیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملکوں و معاشروں میں اللہ کا دین نافذ کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ فرقہ واریت و پارٹی بازی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔ امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نقصان اسی چیز نے پہنچایا ہے۔ مسلم حکمران قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں۔اس کے بغیر مسلمانوں کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ وہ گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اد اکی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں و عوام کی اللہ کے دین سے دوری ہے۔ملکوں، معاشروں و خاندانوں میں اسلامی تعلیمات پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہندووانہ رسوم و رواج، غیر اسلامی نظاموں اور طور طریقوں پر عمل مسلمانوں کی زندگیوں کا حصہ بن چکا ہے۔قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں غفلت سے کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ اسلام کے مقابلہ میں شکست پر کفارمسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیںلوگوں کے ذہن برباد کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔لیکن بیرونی قوتیںاس طرح کے گھٹیا اورمذموم ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمیں اسلام و پاکستان کے دفاع کی جدوجہدسے نہیں روک سکتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1