ڈسٹرکٹ سیشن جج کا دورہ کوٹ لکھپت جیل

ڈسٹرکٹ سیشن جج کا دورہ کوٹ لکھپت جیل

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گنجانہ نے سول جج صاحبان سعید رفیق، چوہدری غلام مصطفی اور عامر نذیر اعوان کے ہمراہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت 11 قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ مزید براں جج صاحبان نے جیل کے مختلف حصوں ، حوالاتی بارکوں، زنان خانہ، قیدیوں کے کھانا تیار کرنے کی جگہ اور ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور جیل کے انتظامات پراپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1