لوکل کمیشن کیلئے4 سو وکلاءکی فہرست سیشن جج کو بھجوا دی گئی

لوکل کمیشن کیلئے4 سو وکلاءکی فہرست سیشن جج کو بھجوا دی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور بار کونسل کے 400 وکلاءکے ناموں کی فہرست سیشن جج لاہور کے حوالے کر دی ہے۔ یہ فہرست لوکل کمیشن بنانے کیلئے دی گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور بار کونسل نے 400 وکلاءکے ناموں کی فہرست سیشن جج کے حوالے کی اور انہیں کہا کہ مذکورہ ناموں میں سے لوکل کمیشن مقرر کیے جائیں۔ اس حوالے سے لاہور بار کے رہنما فیض رسول کھوکھر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 400 وکلاءکی فہرست اس لئے لوکل کمیشن مقرر کرنے کیلئے دی گئی ہے تاکہ لوکل کمیشن میں جعلسازی کا امکان باقی نہ رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1