آم چھاتی اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے، حکیم عارف

آم چھاتی اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے، حکیم عارف

لاہور (پ ر) گرم تر تاثیر کا حامل آم ہمارے ملک کا ایک مشہور طاقت سے بھر پور اور پسندیدہ پھل ہے۔ پختہ آم مولد خون ہے، معدہ، گردوں ،جگر اور مثانے کو تقویت دیتا ہے۔ کمی خون کی شدید سے شدید صورت کو بھی دور کرتا ہے۔ لاغری جسم کا بہترین غذائی علاج ہے۔ ان خیالات کااظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم سید مبارز رحیم، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم مشتاق احمد قادری اور حکیم محمد شاہد لطیف رانا نے فرحت دو خانہ المدینہ روڈ ٹاﺅن شپ لاہور کے زیر اہتمام آم کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جذبہ تخلیق کے مطابق آم چھاتی اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوا ہے دوران تحقیق آم کھانے کے شوقین لوگوں میں سرطان کی شرح میں نمایاں طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1