منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم 6سالوں سے فیصلہ کا منتظر

منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم 6سالوں سے فیصلہ کا منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور میں پشاور سے بڑے پیمانے پر چرس کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے اور محکمہ پولیس نے اس ضمن میں 6من چرس ٹرک پر لدھا کر سپلائی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ تا ہم ضلع کچہری میں ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے آنے والے ملزم جاوید خان نے بتایا کہ چرس کے جھوٹے مقدمہ میں تھانہ ہنجروال کے ایس اے جان محمد نے پھنسایا تھا جو کہ اس مقدمہ کا مدعی بنا تھا۔تاہم 2سال سے زیاد عرصہ گزر گیا ہے وہ بھی مر چکا ہے اب میرے مقدمہ کا کوئی مدعی بھی نہ ہے مجھے گزشتہ 6سالوں سے مجھے ذاتی انا کا مسئلہ بنا کر گرفتار کروایا گیا ہے۔ جاوید خان نے مزید بتایا کہ اس کا کاسمیٹکس ہوزری اور چائنہ کھلونوں کی سپلائی کا کاروبار تھا اور اس کے پاس2سے 3 ٹرک تھے جن پر وہ سپلائی کرتا تھا ہنجروال پولیس مجھ سے رشوت مانگتی تھی انکار پر مجھے چرس کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسادیا گیا۔ موقع پر چرس بھی مجھ سے برآمد نہیں ہوئی بلکہ وہ بھی تھانے میں سے نکال کر مجھ پر ڈالی گئی اپنی آدھی سے زیادہ جائیداد فروخت کرکے اپنی رہائی کے لئے وکلاءکو فیسیں بھرنے میں مصروف ہوں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ مجھے اس مقدمہ سے بری کروائیں۔