راجہ پرویز کا وزیراعظم منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے:نازش کھوکھر
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کی سیکرٹری انفارمیشن نازش کھوکھر نے کہا ہے کہ ر اجہ پرویز اشرف کا منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے واضح اکثریت میں ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز مشرف ملکی مسائل ترجیحی بنیادپوں پر حل کروائیں گے اور ملک کو خوشحالی کی طرف لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے جدوجہد کی۔ پیپلزپارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے عزائم پر کڑی نگاہیں رکھی ہیں۔