ریلوے انجن شیڈ میں عملہ کی ملی بھگت سے دکانوں کے ساتھ تہہ خانے بنانے کا انکشاف
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انجن شیڈ میں عملے کی مبینہ ملی بھگت سے دکانوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر تہہ خانے بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جن کو دکان مالکان نے کرائے پر دے رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے انجن شیڈ میں دکانیں لیز پر دی گئی ہیں اور دکان مالکان کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ اس جگہ کے علاوہ مزید ریلوے اراضی پر قبضہ نہیں کریں گے مختلف دکان مالکان نے ریلوے کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ دکانوں کے مالکان نے تہہ خانے بنائے ہیں۔ جبکہ بعض افراد نے منزلیں بھی بنائی ہیں جو کہ قواعد و ضوابط کے سراسر خلاف ورزی ہے۔