پنجاب بھر میں زیر التوا جمع بند یوں کا ریکارڈ تیز ی سے مکمل کیا جارہا ہے : طارق

پنجاب بھر میں زیر التوا جمع بند یوں کا ریکارڈ تیز ی سے مکمل کیا جارہا ہے : طارق

لاہور(عامر بٹ، تصاویر ذیشان منیر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر پنجاب بھر میں زیر التوا جمع بندیوں کو مکمل کرتے ہوئے ریکارڈ روم میں جمع کروایا جا رہا ہے ۔ 6 ہزار جمع بندیوں میں سے صرف 13 سو رہ گئی ہیں جن کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور آئندہ ماہ مکمل طورپر جمع بندیوں کا ریکارڈ اپ گریڈ کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب محمد طارق محمود نے روز نامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں زیر التوا پرت سرکار بھی ہنگامی بنیادوں پر پاس کرواتے ہوئے پنجاب بھر کے ریونیو افسران سے ہزاروں کی تعداد میں انتقالات پاس کروانے کے بعد ریکارڈ روم میں جمع کروا دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ تمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیادوں پر فیس انتقال و ضرورت کی مد میں اکٹھی ہونے والے ریونیو کی باقاعدہ برانچ سے تصدیق بھی کروائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں اب 2 کی بجائے 3 چالان داخلہ تیار کئے گئے جن میں ایک چالان داخل کا ریکارڈ متعلقہ تحصیل آفیس میں بھی جمع ہو سکے جس کی بافرہ متعلقہ اے سی یا اے ڈی سی بی آسانی سے تصدیق بھی کروا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ مختلف محکمانہ انکوائریوں میں الزام ثابت ہونے پر ریونیو افسران کے خلاف باقاعدہ سخت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر بعض ریونیو افسران کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا اور بعض کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوبست کا کام تیزی سے جاری ہے اور بندوبست کے 65 موضع جات بھی تیار کروا کر موجودہ سٹیٹمنٹ آفیسر رانا خالد محمود نے ریکارڈ روم میں جمع کروا دی ہیں ڈائریکٹر لینڈ ریونیو پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کو خدمات میں جلد انتظامات اور رجسٹرڈ ضرورت کے لئے آنے والی ڈیمانڈ فوری طور پر مکمل کی جا رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1