پارکو ں کیلئے اراضی کی تلاش پٹوار خانے بند 300 مقامات کی نشاند ہی کردی گئی

پارکو ں کیلئے اراضی کی تلاش پٹوار خانے بند 300 مقامات کی نشاند ہی کردی گئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور میںریونیو کے اعلیٰ افسران کے زبانی حکم نامے پر 3روز کے لئے پٹوار خانے بند کردیئے گئے ضلع بھر کے پٹواریوں نے 1ہزار پارکس کے لئے مختص ہونے والی سرکاری اراضی کو تلاش کرتے ہوئے نشاندہی لگادی ہے کہ ابتدائی طور پر 1دن میں ہی ضلع لاہور کے پٹواریوں نے 300سے زائد مقامات پر پارکس تعمیر کرنے کے لئے تجویز پیش کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع لاہور میں ہنگامی بنیادوں پر 1ہزار پارکس کے لئے سرکاری زمینوں کے فیلڈ سروے شروع کرائے گئے ہیں اور انٹر نیشنل کلیکٹر لاہور کے زیر نگرانی ضلع لاہور کے پٹواریوں نے 1دن میں ہی مختلف موضع جات میں موجود سرکار ی اراضی پر پارکس تعمیر کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل کلیکٹر لاہور نادر چٹھہ پٹواریوں کے ہمراہ صبح 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک پارکس کے لئے مختص ہونے والے مقامات کا جائزہ لیتے رہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ اس اضافی ڈیوٹی کے باعث ضلع لاہور کے پٹواریوںنے سرکاری ریکارڈ جلد انتقالات روز نامچہ جات اور رجسٹرڈ فردات بھی پرائیویٹ منشوں کے حوالے کردیا ہے اور 3روز میں ہونے والے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے بھی پرائیویٹ منشیوں کو عوام الناس سے رشوت وصولی کی کھلی چھوٹی دے دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1