پل حادثہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش ، زٹرک ڈرائیور قصور وار : خالد رﺅف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

پل حادثہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش ، زٹرک ڈرائیور قصور وار : خالد ...

لاہور(جنرل رپورٹر) رنگ روڈ پر پیرنصیرپنڈ کے مقام پر گرنے والے پل کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے رپورٹ میں حادثہ کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور سجاد کو قرار دیا گیا ہے ”مردھے“ کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد کیس اور انکوائری دخل دفتر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے کمیٹی کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید4دن کی مہلت دی ہے دریں اثناءاس کی ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی کا کنوینر ضلعی حکومت کے شعبہ مونسپل سروسز کے سربراہ محمود مسعود کو مقرر کیا گیا ہے جنہیں رنگ روڈ پر پیدل لوگوں کے لئے بنائے گئے کراسنگ پلوں کے باہر اور پختگی جانچنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اس کمیٹی نے گرتے ہوئے پل کے میٹریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں کمیٹی نے دیگر کراسنگ پلوں کے معیار کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں گذشتہ روز عام پلوں کا جائزہ لینے کاکام شروع کر دیا گیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ مردہ ٹرک ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دے کر قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے چونکہ مردے بولتے نہیں ہیں۔ دریں اثناءخالد رﺅف اینڈ کمپنی کے چیئرمین خالد رﺅف کو 4روز کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا اور10روز کا ریمانڈ مانگا تاہم عدالت نے ملزم کو4روز کے لئے جوڈیشنل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1