ڈسکہ، عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر بھٹے سے 20 افراد بازیاب کرالئے

ڈسکہ، عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر بھٹے سے 20 افراد بازیاب کرالئے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر ڈسکہ میں بھٹے پر قید معصوم بچوں سمیت بیس افراد کو بازیاب کرا لیا۔عدالت نے تمام افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔ذوالفقار نامی شہری نے درخواست دائر کی کہ ڈسکہ کے علاقے میں ملک ناصر نامی بھٹہ مالک نے تین سال سے اس کے بھائی غلام قادر اور اسکے گھرانے کے 21افراد کو قید کر رکھا ہے عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر بھٹے پر قید سات خواتین،پانچ مردوں اورآٹھ بچوں کوبازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جبکہ خاندان کے سربراہ غلام قادراوراسکے ایک بارہ سالہ بیٹے کوبازیاب نہ کرایا جا سکا۔عدالت نے تمام افرادکورہا کرنے کا حکم دے دیا۔رہاہونے والے بھٹہ مزدوروں نے بتایا کہ بھٹہ مالک نہ صرف ان سے جبری مشقت لیتا تھا بلکہ انھیں شدید تشددکانشانہ بھی بنایاجاتارہا۔

مزید : صفحہ آخر