ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم
لاہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، پرائز بانڈ، قیمتی سامان، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔نواہ کوٹ میں ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران شدید فائرنگ کی،نواکوٹ کے علاقے میں ٹاور آفس کا ملازم محمدرمضان 15لاکھ روپے کی رقم بنک میں جمع کرانے کیلئے آفس سے باہر نکلا ہی تھا کہ ڈاکوﺅں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رقم چھین لی اور مزاحمت پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں سہیل خان کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو رسیوں سے باند ھ دیا اور گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،پرائزبانڈ وغیرہ لوٹ لئے۔باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے عارف کے گھر میں گھس کر 6لاکھ مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،ہڈیارہ میں ڈاکوﺅں نے یاسین کے گھرمیں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت،ٹبی سٹی اصغر علی کے گھر میں گھس کر 4لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی،سمن آباد محمود کے گھر گھس کر 4لاکھ روپے مالیت، مناوا ںڈاکوﺅں نے وسیم 4کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،نشتر کالونی رحیم سے 3لاکھ روپے مالیت،فیکٹری ایریا چوروں نے رضوان کے گھر میں گھس کر 3لاکھ روپے مالیت،سندر چوروں نے شاہ جی پان شاپ کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے مالیت،ستو کتلہ کے علاقہ میں رحمان سے ہوٹل میں کھانہ کھاتے ہوئے 6ہزار روپے موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ ڈاکوﺅں نے اشفاق سے 2ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے اشرف سے 5ہزار اور موبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے علی احمد سے 15 روپے نقدی اور موبائل فون،شادباغ اکبر سے 9ہزار روپے کے پرائز بانڈ اور قیمتی موبائل چھین لیے۔گجر پورہ میں ارشد، ہربنس پورہ میں اقبال،ماڈل ٹاﺅن میں شہریار، ستوکتلہ میں عدیل اور جوہر ٹاﺅن سے عدنان کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ میں شہروز،قلعہ گجر سنگھ افضال، اچھرہ جہانگیر،ڈیفنس راحیل، لیاقت آباد ساجد اور شفیق آباد میں بابر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔علاوہ ازیں سبزہ زار کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مقامی لوگوں نے دوموٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں کو قابو کرلیا انہیں تشدد کانشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔