پشاور میں شہید ہونیوالے کیپٹن منان الحسن لاہور میں سپردخاک

پشاور میں شہید ہونیوالے کیپٹن منان الحسن لاہور میں سپردخاک

لاہور(لیڈی رپورٹر) باڑہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن منان الحسن کی نماز جنازہ گزشتہ روز لاہور کینٹ میں بٹیل ایکس گراﺅنڈ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد ہلال حسین کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود شہید کیپٹن منان الحسن کے اہل خانہ اور آرمی کے دیگر اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی باڑہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالمنان کی ڈیڈ باڈی کو لاہور لایاگیا جہاں پر ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں آرمی افسران اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی شہید کے نماز جنازہ کے موقع پر ہر ایک آنکھ اشکبار تھی شہید کیپٹن منان الحسن کے والد عجب الحسن چودھری نے روز نامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے کیپٹن منان الحسن کی شہادت پر فخر ہے کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن کی خاطر زندگی قربان کی ہے انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت بہادر انسان ہے وہ ہمیشہ ہمیں سب کو یہ کہتا تھا کہ میں اپنے وطن کی مٹی کے کام آنا چاہتا ہوں وہ جو کہتا تھا اس نے کر دکھایا شہید کی میت کو پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ لاہور کینٹ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

مزید : صفحہ آخر