پاکستانی جیل میں قید سربجیت سنگھ اور کرپال سنگھ نے اسلام قبول کرلیا، سرجیت سنگھ کادعویٰ

پاکستانی جیل میں قید سربجیت سنگھ اور کرپال سنگھ نے اسلام قبول کرلیا، سرجیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


امرتسر (این این آئی) پاکستانی جیل سے حال ہی میں رہائی کے بعد اپنے ملک پہنچنے والے بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی جیل میں موجود سربجیت سنگھ اور کرپال سنگھ اسلام قبول کر چکے ہیں، گزشتہ روز دربار صاحب (گولڈن ٹیمپل) پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ نے دعوی کیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث بھارتی شہری سربجیت سنگھ نے پاکستان میں قید کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے اور اس کا اسلامی نام سرفراز ہے، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج کل اسے اسی نام سے پکارا جاتا ہے، سرجیت سنگھ کے مطابق ایک اور بھارتی قیدی کرپال سنگھ بھی مسلمان ہوچکا ہے اور اس کا اسلامی نام محمد دین ہے، سرجیت سنگھ نے کہا کہ ممکن ہے کہ دونوں بھارتی قیدیوں نے سزا میں کسی رعایت کیلئے اسلام قبول کیا ہو لیکن پاکستانی حکام اپنے شہریوں کو بھی سزا میں رعایت نہیں دےتے،بھارتی میڈیا کے مطابق رابطہ کرنے پر سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ ان کے بھائی نے اسلام قبول کر لیا ہے، دلبیر کور نے کہا کہ جب وہ اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے پاکستانی جیل گئی تھی تو اس نے لوگوں کو کرپال سنگھ کو اسلامی نام سے پکارتے ہوئے سنا تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -