لارڈ نذیر الزامات سے بری، لیبر پارٹی نے رکنیت بحال کر دی

لارڈ نذیر الزامات سے بری، لیبر پارٹی نے رکنیت بحال کر دی

لندن (جی این آئی) لیبر پارٹی نے برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد کو تمام الزامات سے بری قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ لارڈ نذیر احمد پر پاکستان میں تقاریر کے دوران امریکی صدر اوباما اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا الزام تھا‘ لارڈ نذیر احمد کو لیبر پارٹی کی رکنیت کی بحالی سے با ضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا،اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ان کے بارے میں مس رپورٹنگ کی گئی تھی اور تمام الزامات غلط ثابت ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ غلط الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی دارالامراءکی رکنیت معطل نہیں کی گئی تھی تاہم لیبر پارٹی کی رکنیت معطل کی گئی تھی جو اب بحال ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی لیبر پارٹی کے لئے خدمات جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ آخر