قومی و نجی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار

قومی و نجی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر) قومی و نجی ائیر لائن کی پروازوں کی غیر معمولی تاخیر کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازیں 1سے 7گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بتایاگیا کہ گزشتہ روز قومی ائیر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز PIA-203 7گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ دوسری ائیر لائنز کی پروازیں بھی تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں جس پر مسافر خوار ہوگئے۔

مزید : صفحہ آخر