ایف بی آر کے دفاتر ٹیکس وصولی کیلئے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے

ایف بی آر کے دفاتر ٹیکس وصولی کیلئے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے

لاہور )کامرس رپورٹر( ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر ٓٹیکس وصولی کے سلسلے میں گزشتہ روز رات دس بجے تک کھلے رہے ۔ دفاتر کے ساتھ نیشنل بینک کی مقررہ برانچیں بھی کھلی رہیں ۔ آج مالی سال کے آخری دن ایف بی آر کے دفاتر رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دفاتر کے ساتھ نیشنل بینک کی مقررہ برانچیں بھی کھلی رہیں گی ۔ علاوہ ازیں دو جولائی کو بینک ہالیڈے ہونے کے باعث پندرہ ہزار روپے والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی تین جولائی کو ہو گی ۔ شیڈول کے مطابق قرعہ اندازی مظفر گڑھ میں دو جولائی بروز پیر ہونا تھی اب بینک ہالیڈے کے باعث قرعہ اندازی تین جولائی کو ہو گی ۔

مزید : صفحہ آخر