سرکاری ملازمین کو تین جولائی کو بھی تنخواہیں نہیں مل سکیں گی

سرکاری ملازمین کو تین جولائی کو بھی تنخواہیں نہیں مل سکیں گی

لاہور(کامرس رپورٹر) اے جی آفس کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث سرکاری ملازمین کو تین جولائی کو بھی تنخواہیں نہیں ملی سکیں گی ۔ ملازمین نے ہڑتال کے باعث تنخواہوں کے بل کلیئر نہیں کئے ہیں ۔ ملازمین کی ہڑتال کے باعث مختلف محکموں کے مختلف مد میں اخراجات کے بل میں کلیئر نہیں ہو سکے ہیں جبکہ آج مالی سال کا آخری دن ہے ۔ اگر آج محکموں کے مختلف مد میں موجود فنڈز کے بل کلیئر نہیں ہوئے تو محکموں کے فنڈز کلپس واپس ہو جائیں گے ۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے گزشتہ دس روز سے ہڑتال کر رکھی ہے دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی مالی پوزیشن مستحکم ہے اور سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ کی ادائیگی بروقت کی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل آرہی ہے اور دو جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث کوئی لین دین نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ان تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین اپنی جون کی تنخواہ 3جولائی کو حاصل کر سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر