روزانہ انڈے کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے، برطانوی ماہرین

روزانہ انڈے کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے، برطانوی ماہرین

لندن (بیورورپورٹ) برطانوی ماہرین نے انڈے کے روزانہ استعمال کو صحت کیلئے موزوں قرار دیا ہے اس بات کی تصدیق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی کی ہے ماہرین کے مطابق انڈے میں قوت بخش غذا کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو لوگ انڈوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان کی صحت پر اس کے کسی قسم کے کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں ماہرین نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ہفتے میں تین یا اس سے زائد انڈوں کا استعمال صحت کو خراب کرتا ہے ماہرین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انڈے میں کولیسٹرول کی مقدار موجود ہوتی ہے تاہم اس سے خون کے اندر کولیسٹرول کی مقدار کے اضافے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں تحقیق کے سربراہ پروفیسر گراس گریفن نے کہا کہ انڈے کا استعمال دراصل صحت مندانہ خوراک کا ایک اہم جزو ہے کیونکہ یہ قوت بخش غذا کی بھرپور مقدار سے بھرے ہوئے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو انڈوں کے استعمال میں کمی لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں جتنی ضرورت ہے وہ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک صحت مندانہ غذا ہے جو کہ قدرت کی طرف سے غذائیت سے بھرپور تحفہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر