افغانستان ‘صوبہ جوز جان کا گورنر خاندان کے 4افراد سمیت قتل

افغانستان ‘صوبہ جوز جان کا گورنر خاندان کے 4افراد سمیت قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن) شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان کے گورنر کوان کے خاندان کے4 افرادسمیت قتل کردیاگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ےہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب مسلح افراد ضلع المار میں واقع ڈونگ کالا گاﺅں میں محمد سلیم محراب کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں انکی بیٹی‘ اہلیہ‘ انکی پچیس سالہ بیٹی اور پوتی سمیت قتل کردیاگیا ۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ اےک ہفتہ قبل بھی شمالی صوبہ فریاب میں اےک مقامی پولیس اہلکار اور انکے خاندان کے چار افراد کو انکے گھر پر اےک حملے میں ہلاک کردیاگیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -