افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے کیمرون منٹر

افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے کیمرون منٹر

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہاہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے ¾سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ افسوناک تھا ¾ پاکستان کو اقتصادی، صنعتی اور توانائی کی سطح پر مدد فراہم کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سلالہ حملے پر بات کرتے ہوئے منٹر کا کہنا تھا کہ سالالہ پر حملہ بہت افسوس ناک تھا۔منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقتصادی، صنعتی اور توانائی کی سطح پر مدد فراہم کرنی چاہیے۔انھوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کو نہ آنے دینے پر زور دیا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں جس میں توانائی، صحت اور بھاشا ڈیم کی تعمیر شامل ہے ، مدد فراہم کرنے کے لیئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر