سٹیل مل کو 11ارب کے بیل آﺅٹ پیکیج کے بقایا 5ارب جاری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے‘ راولپنڈی چیمبر
راولپنڈی ( پ ر)راولپنڈی چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہا ہے کہ سٹیل مل کو 11ارب کے بیل آﺅٹ پیکیج کے بقایا 5ارب جاری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 6ارب روپے سے مسائل حل نہیں ہوئے تو اس رقم سے بھی کچھ بہتری نہیں آئے گی۔2010 میں بھی 30 ارب کا پیکیج دیا گیا تھا مگر حالات سب کے سامنے ہیں،جب تک بدعنوان عناصر کا قلع قمع نہیں کیا جا تا سٹیل مل اور دوسری سرکاری کارپوریشنز کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں سٹیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سئنیر نائب صدر راجہ عامر اقبال، نائب صدر چوہدری اقبال احمد ،گروپ لیڈر نجم الحق ملک ،عاصم محمود ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ جاوید نھٹی نے کہا کہ سٹیل مل ملک کی معےشت مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے مگرچند سالوںسے سیاسی بھرتیوں اور ناااہل افسران نے سٹیل مل کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رقم کو سٹےل مل کے ملازمےن کی تنخواہوں پر استعمال نہ کےا جائے بلکہ اسے ادارے کی فعالےت کو بہتر بنانے کےلئے استعمال کےا جائے تا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کےا جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسائل کو جڑ سے ختم کیا جائے نہ عارضی حل کو اپنایا جائے۔