مچھلی سے تیار کردہ غذائی مصنوعات کی برآمد میں 29 فیصد سے بھی زائد اضافہ

مچھلی سے تیار کردہ غذائی مصنوعات کی برآمد میں 29 فیصد سے بھی زائد اضافہ

فیصل آباد(اے پی پی) یورپ اور وسط ایشیائی ریاستوں سمیت خلیجی ممالک میںجہاں پاکستان کی مچھلی کی مختلف اقسام اپنی لذت اور معیار کے باعث بہت پسند کی جا رہی ہیں وہیں ان ممالک کو مچھلی سے تےار کی جانے والی دیگر مختلف اشیاءکی ایکسپورٹ بھی بڑھتی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ سال کے دوران بیرون ممالک کو بھجوائی جانیوالی مچھلی سے تیار کردہ غذائی مصنوعات کی برآمد میں 29 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہو گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے تاہم اگر حکومت فش فارمرز اور ایکسپورٹرز کو مزید ضروری سہولیات و مراعات فراہم کرے تو برآمدی شرح میں مزیداضافہ ممکن ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی 2011ءسے شروع ہو کر 30 جون 2012ءکو ختم ہونے والے حالیہ مالی سال کے دوران مچھلی اور اس سے تیار کر دہ دیگر غذائی مصنوعات کی برآمد میں 29.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس عرصہ کے دوران 29کروڑ 78 لاکھ45ہزار ڈالر مالیت کی مچھلی کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جبکہ یکم جولائی 2010ءسے شروع ہو کر 30جون 2011ءکو ختم ہونے والے گذشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کی شر ح 20 کروڑ98لاکھ87 ہزار تھی۔ انہوںنے کہا کہ معمولی اقدامات کے باعث اس شرح میں مزید خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1