لیسکو ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، احسان الٰہی

لیسکو ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، احسان الٰہی

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو ) کے جنرل مینجر ٹیکنیکل احسان الہی نے کہا ہے۔ لیسکو ملازمین ایک خاندان کی مانند اور کمپنی کا اثاثہ ہیں ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ وہ آج لیسکو ہیڈکوارٹرز میںریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی 99 ویں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ملازمین کو باو قار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے اور کہاکہ ان کی محنت سے لیسکو کا امیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہوا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1