ڈسٹرکٹ جج نے مغل پورہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اعظم کی انکوائری شروع کردی

ڈسٹرکٹ جج نے مغل پورہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اعظم کی انکوائری شروع کردی

لاہو ر (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد نے مغل پورہ میں پولیس مقابلے میں ہلااک ہونے والے ملزم اعظم عرف مدثر کی انکوائری شروع کردی۔بتایا گیا ہے کہ 25مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی اورڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمات میں ملوث ملزم اعظم عرف مدثر ہلاک ہوگیا تھا۔جس کی وجہ موت معلوم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد نے انکوائری شروع کردی۔ اس سلسلہ میں کوئی بھی شخص انکوائری افسر کو پیش ہوکر اپنے بیانات قلمبند کرواسکتا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1