سیلاب کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کیلئے واٹر موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا
لاہور (پ ر) پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینئر حافظ سیف اللہ منصور کی زیر صدارت بھارتی آبی دہشت گردی ا ور پاکستانی دریاﺅںپر ڈیموں کی تعمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلا س کے دوران بھارت کی طرف سے ڈیمزکا ڈیٹا دینے سے انکاراور آنے والے دنوں میں دریاﺅں میں پانی چھوڑنے کے نتیجہ میں سیلاب کے خطرات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینئر حافظ سیف اللہ منصور نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاو¿ں پر قبضہ کرکے وطن عزیز پاکستان کو بنجر بنارہا ہے اور حکمران یکطرفہ دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے اسے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر تجارت کے ذریعے ملکی صنعت وتجارت کا بیڑہ غرق کرنے میں مصروف ہیں۔امریکہ کی طرف سے بھارت کو خطہ کا تھانیدار بننے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف پاکستان واٹر موومنٹ قریہ،قریہ شہر شہر جاکر قوم کومتحد وبیدار اور بھارتی سازشوں سے آگاہ کرے گی۔