لاہور، شرقپور روڈ پر مسلح افراد نے مسجد کو تالے لگا دیئے

لاہور، شرقپور روڈ پر مسلح افراد نے مسجد کو تالے لگا دیئے

لاہور (نمائندہ پاکستان) فیض پور انٹرچینج سے 6/7 کلومیٹر دور مین لاہور شرقپور روڈ پر چند منچلوں نے شراب سے دھت ہوکر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے جامع مسجد بلال ستوجھگیاں (کلال والہ) پر درمیانی شب 18 اور 19 جون 2012ءکو زبردستی قبضہ کرلیا۔ بچیوں کے لئے مسجد کے اوپر درسگاہ کا اصل تالہ توڑ کر اپنا تالہ لگا دیا جبکہ نمازی ایک قریبی گھرمیںنماز ادا کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مولوی رزاق، گوگا، شوکا، فیصل، صفدر، منیر، تنظیم وغیرہ نے ہمراہ شہباز، الماس جو آتشیں اسلحہ کی نمائش کررہے تھے اس گروہ کے سرغنہ نے امام مسجد کوپکڑ کر امامت کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سب غیر قانونی خفیہ کارروائی سابق چیئرمین یونین کونسل کے ایماءاور مرضی سے کی گئی ہے۔ متاثرین نے ضلعی حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1