رواں مالی سال ‘پھلوں کی برآمدات میںاضافہ

رواں مالی سال ‘پھلوں کی برآمدات میںاضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 27.5 فیصداضافہ ہوا ہے اوراس دوران 340.467 ملین ڈالر مالیت کے پھل برآمد کئے گئے ہیں ۔ پھلوں اورسبزیوں کے برآمد کنندہ حاجی شاہ جہاں نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران پھلی دار سبزیوں کی برآمدات سے 9.417 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ کمایاگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.674ملین ڈالرز کی برآمدات ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مئی کے مہینہ کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 19فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے اوراس دوران 18.025 ملین ڈالر مالیت کے مختلف اقسام کے پھل برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ مئی کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 15.125 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مزید : ایڈیشن 1