پنجاب پیرا میڈکس الائنس کا اجلاس

پنجاب پیرا میڈکس الائنس کا اجلاس

لاہور (پ ر) پنجاب پیرا میڈکس الائنس لاہور ڈویژن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد ہوا۔ اجلاس میں نجیب الرحمن، رحمان افضل، رحمت سندھو، سلطان محمود، میاں خالد محمود ،محمد اکبر جاوید، عاشق غوث، محمد عادل، حافظ دلاور ،مہر کفائت اللہ، رانا بشیر، رانا تنویر، رانا مالک، جارج مسیح، شفیق الرحمن محمود شاہ اور عاشق گجر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہیلتھ سے 10 جون کو ہونے والی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

مزید : ایڈیشن 1