برطانیہ کا مولانا فضل الرحمن کو ویزا دینے سے انکار

برطانیہ کا مولانا فضل الرحمن کو ویزا دینے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کردیا جبکہ معذرت کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیاہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے برطانیہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے 15 مئی کو ویزے کی درخواست دی تھی مگر برطانوی ہائی کمیشن نے معذرت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا پاسپورٹ واپس کردیا۔ واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو گزشتہ سال امریکی سفارتخانہ بھی ویزا دینے سے انکار کرچکا ہے۔

مزید : صفحہ اول