وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی داتا دربار پر حاضری

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی داتا دربار پر حاضری

لاہور(جی این آئی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کی شب داتا دربار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نے داتا دربار میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے داتا دربار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید : صفحہ اول