مون سون بارشوں کا سسٹم آئندہ ہفتے پاکستان میں داخل ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

مون سون بارشوں کا سسٹم آئندہ ہفتے پاکستان میں داخل ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

لاہور (وقائع نگار) چیف میٹرولوجسٹ ریاض نے کہا ہے کہ مغرب سے ہوا کا کم دباﺅ دینے والا سسٹم داخل ہونے کے باعث درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی اور شام کے اوقات میں موسم قدرے خوشگوار ہوا۔ تاہم مون سون کا سسٹم آئندہ ماہ پاکستان میں داخل ہوگاجس سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریاض نے کہا کہ آئندہ چند دنوں تک لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ جنوبی علاقہ جات میں شام کے اوقات میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کا سسٹم فی الحال بھارت میں ہے جو آئندہ ہفتہ تک پاکستان میں داخل ہوگا اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26 فیصد رہا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد تک رہا۔

مزید : صفحہ اول