نیشنل سیونگ کی تمام اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

نیشنل سیونگ کی تمام اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر شیخ کے مطابق نیشنل سیونگ نے تمام اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نیشنل سیونگز نے اپنی تمام اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر شیخ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں شرح منافع 15 بیسز پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12.02 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، شرح منافع 12.36 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ35 بیسز پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12.68 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ بہبود سرٹیفکیٹ میں شرح منافع میں 36 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے اور شرح منافع 14.64 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ ظفر شیخ کے مطابق رواں سال کیلئے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری کا ہدف 146 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جو عبور کرلیا گیا ۔ آئندہ مالی سال کیئے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری کا ہدف 225 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ظفر شیخ کے مطابق مختلف اسکیمز میں 180 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید : صفحہ اول