راجہ پرویز اشرف کی وزیراعظم ہاﺅس میں نماز جمعہ کی ادائیگی‘ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں‘ لوگوں میں گھل مل گئے

راجہ پرویز اشرف کی وزیراعظم ہاﺅس میں نماز جمعہ کی ادائیگی‘ ملکی ترقی و ...

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعظم ہاﺅس میں نماز جمعہ ادا کی جس میں انہوں نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اورنماز جمعہ میں شریک لوگوں سے فرداً فرداً ہاتھ بھی ملایا ۔دریں اثناءنماز کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم نے ملکی ترقی و سلامتی ،امن وا ستحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

مزید : صفحہ اول