راولپنڈی کے لیاقت باغ میں وزیراعلیٰ کاکیمپ آفس ، مقتولین کے ورثاءکو پولیس کے دھکے ، خاتون بے ہوش

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں وزیراعلیٰ کاکیمپ آفس ، مقتولین کے ورثاءکو پولیس کے ...
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں وزیراعلیٰ کاکیمپ آفس ، مقتولین کے ورثاءکو پولیس کے دھکے ، خاتون بے ہوش

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مینار پاکستان گراﺅنڈکے بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں کیمپ لگالیاہے جہاں دو افراد کے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر مقتولین کے ورثاءنے احتجاج کیا۔مقتولین کے ورثاءوزیراعلیٰ پنجاب سے ملناچاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے عوامی شکایات سننے کے لیے لگائے گئے کیمپ تک مظاہرین کو جانے کی اجازت نہ دی اور خواتین کو دھکے دیئے ۔اِس دوران ایک معمر خاتون بے ہوش ہوگئی تاہم ابتدائی طور پر وزیراعلیٰ کی طرف سے نوٹس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب دن گیارہ بجے تک کیمپ میں رہیں گے اور اُس کے بعد وہ مری روانہ ہوجائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں