سیاسی مقدمات نہیں کھولیں گے ، ملک میں روزانہ آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے: چیئرمین نیب

سیاسی مقدمات نہیں کھولیں گے ، ملک میں روزانہ آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے: ...
سیاسی مقدمات نہیں کھولیں گے ، ملک میں روزانہ آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے: چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب(قومی احتساب بیورو) ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہیں اور ملک میں روزانہ چھ سے آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے تاہم الیکشن کی وجہ سے سیاسی مقدمات نہیں کھولے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی فنانشل کرائمزانوسٹی گیشن نیب کی سربراہی میں پولیس، ایف آئی اے اورنیب کی مشترکہ ٹیم نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔چیئرمین نیب فصیح بخاری نے کہا کہ اوگرا کیس میں55 ارب روپے کی کرپشن کا خدشہ ہے جبکہ اوگرا کیس میں منصور مظفر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نیب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے20افسران کو بیرون ملک تربیت پر بھیجا جائے گا جن کو ایف بی آئی برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی تربیت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، الیکشن سر پر ہیں سیاسی مقدما ت نہیں کھولے جائیں گے،شریف برادران کے خلاف رحمان ملک کے بھیجے گئے ریفرنس کا جائزہ لیا جارہا ہے،ریلوے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب اب تک 235ارب روپے قومی خزانے میں لا چکا ہے اور نیب میں 300تفتیشی افسر بھرتی کیے جارہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں