"چٹھی ذرا سیّا ں جی کے نا م لکھنا" ، اٹارنی جنرل نے وزیرقانون کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا

"چٹھی ذرا سیّا ں جی کے نا م لکھنا" ، اٹارنی جنرل نے وزیرقانون کو سپریم کورٹ کے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این آراو فیصلے کے پیراگراف نمبر178پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیرقانون کو آگاہ کردیاگیاہے۔اٹارنی جنرل آفس میں وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے اٹارنی جنرل عرفان قادر سے غیر رسمی ملاقات کی جس دوران اٹارنی جنرل نے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا اور عدالتی فیصلہ پڑھایا۔سپریم کورٹ نے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق اٹارنی جنرل کو نومنتخب وزیراعظم سے ہدایات لینے کا حکم دیاتھا۔

مزید : قومی