رینٹل پاور منصوبے کو سمجھاہی نہیں گیا، سوئس حکام کو خط لکھنے پر حکومتی موقف 12جولائی کو سامنے آئے گا : وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

رینٹل پاور منصوبے کو سمجھاہی نہیں گیا، سوئس حکام کو خط لکھنے پر حکومتی موقف ...
رینٹل پاور منصوبے کو سمجھاہی نہیں گیا، سوئس حکام کو خط لکھنے پر حکومتی موقف 12جولائی کو سامنے آئے گا : وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رینٹل پاور منصوبوں کو کوئی سمجھ ہی نہیں سکا جبکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے بارے میں حکومتی موقف 12جولائی سب کے سامنے آجائے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام صوبائی مسئلہ ہے مگر اس ضمن میںوفاق صوبوں سے تعاون کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج نے اہم کردار اداکیا،ملک میں زلزلہ آئے یا سیلاب پاک فوج کی کارکردگی قابل تحسین ہے، فوج آج بھی ملکی بقاءکے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ترجیح ہے،2009ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بیان ابھی تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا، رینٹل پاور منصوبے کو صحیح طرح سے سمجھا ہی نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیدوار کا 12 ہزار میگاواٹ میں سے نو ہزار آئی پی پیز کے ذریعے بجلی پید ا کی جارہی ہے۔

مزید : لاہور /Headlines