لاہور کے سیشن کورٹ میں قیدی کو فائرنگ ،دوسرا قیدی ہلاک ، فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا

لاہور کے سیشن کورٹ میں قیدی کو فائرنگ ،دوسرا قیدی ہلاک ، فائرنگ کرنے والا بھی ...
لاہور کے سیشن کورٹ میں قیدی کو فائرنگ ،دوسرا قیدی ہلاک ، فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ میں قیدی کی فائرنگ سے مخالف قیدی ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں قتل کے قیدی شفقت نے فائرنگ کرکے مخالف قیدی عادل کو موت کے گھاٹ اُتار دیااور خود دیوار کے پیچھے چھپ گیا ۔پولیس نے شفقت کے خلاف کارروائی کی کوشش کی تو اُس نے فائرنگ کردی اور آدھے گھنٹے کے مقابلے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے شاہدرہ کا رہائشی ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والا شفقت بھی مارا گیا جس کے بعد دیگر تمام قیدیوں کو بخشی خانے سے منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان دیرینہ دشمنی بھی چلی آرہی تھی اور فائرنگ کرنے والا ملزم شفقت 302کے کیس میں ملوث تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبل از تفتیش کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ قیدی کے پاس پستول کہا ں سے آئی اور کس نے دی ۔

مزید : لاہور